25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 3:11
جاپان کئی سو کلو گرام انتہائی افزودہ یورینیم امریکا کو دینے پر تیار
جیو نیوز - دی ہیگ…جاپان نے انتہائی افزودہ یورینیئم اور پلوٹونیم کی بڑی مقدار امریکا کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا۔ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں امریکا اور جاپان کے درمیان افزودہ یورینئم اور پلوٹونیئم کی حوالگی سے متعلق معاہدہ طے پاگیاہے۔معاہدے کے تحت جاپان کی جوہری توانائی ایجنسی پلوٹونیئم اور یورینئم امریکا کے حوالے کرے گی اور امریکا اسے ڈاؤن گریڈ کرکے ٹھکانے لگائے گا۔ دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے جوہری دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو فروغ ملے گا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جاپان سے 450 پاوٴنڈ انتہائی افزودہ یورینیئم اور 700 پاوٴنڈ پلوٹونیئم امریکا منتقل کیاجائے گا۔