تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 3:11

امریکا: مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی، 108 افراد لاپتہ

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے جبکہ 108 افراد لاپتہ ہیں۔ ریاست واشنگٹن کی Snohomish کاؤنٹی کے علاقے Oso میں ہفتے کو شدید بارشوں کے بعد مٹی کا بڑا تودا گرنے سے کئی مکانات اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئی تھیں۔ امدادی ٹیموں نے مزید 6 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سے 108 افراد لاپتہ ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ملبے کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.