تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 3:11

امریکا نے کرائمیا روس الحاق کی حمایت کا کرزئی کا فیصلہ مسترد کردیا

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا نے افغان صدر حامد کرزئی کی جانب سے کرائمیا کے روس سے الحاق کی حمایت کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان ریئر ایڈمرل مائیک کربی کا کہنا ہے کہ روس بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔ افغان صدر کا بیان کسی صورت بھی قابل قبول اور مددگار نہیں ہے۔افغان صدر نے کہا تھا کہ افغانستان روس سے الحاق کے لیے ریفرنڈم کرائمیا کے عوام کی مثبت سوچ کی ترجمانی کرتا ہے اور افغانستان ان کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ اس سے پہلے شام اور وینزویلا سمیت چند دیگر ممالک بھی کرائمیا کے روس سے الحاق کے فیصلے کی حمایت کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.