تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 4:32

سب کی جاسوسی کرنیوالے امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے پر کاٹنے کی تیاری

جیو نیوز - واشنگٹن…سب کی جاسوسی کرنے والے امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے پر کاٹنے کی تیاری ہے۔ فون ڈیٹا تک ایجنسی کی رسائی کم کرنے کا بل تیارکرلیاگیا،امریکی میڈیا کے مطابق سنئیر حکام کاکہناتھا کہ امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کاکام محدود کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،امریکی صدر اوباما کی انتظامیہ نے فون ڈیٹا تک ایجنسی کی رسائی کم کرنے کا بل تیار کرلیا ہے۔اگر بل کانگریس میں منظو ر ہوجاتا ہے تو این ایس اے کا ڈیٹا جمع کرنے کا نظام ختم ہوجائے گا۔ اور فون رکارڈ ز صرف فون کمپنیوں کے پاس ہی رہیں گے،بل کے تحت این ایس اے صرف کسی جج کی اجازت سے ہی ڈیٹا حاصل کرسکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.