تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 9:6

جمہوریہ وسطی افریقہ: جھڑپوں کے دوران 9 افراد ہلاک ہوگئے

جیو نیوز - بانگو…جمہوریہ وسطی افریقہ میں تازہ جھڑپوں کے دوران 9 افراد ہلاک ہوگئے، کشیدہ صورتحال کے باعث ہزاروں مسلمان نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔جمہوریہ وسطی افریقہ کے دارالحکومت بانگو BANGUمیں فائرنگ کے تبادلے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ جمہوریہ وسطی افریقہ میں ایک سال سے زیادہ عرصہ سے شورش جاری ہے،جہاں سیلیکا نامی تنظیم حکومت مخالف جدوجہد میں مصروف ہے،تنظیم میں مسلمانوں کی اکثریت ہے، ایک سال کے دوران پر تشدد کارروائیوں کے دوران ہزاروں شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ساڑھے چھ لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ تین لاکھ افراد قریبی ریاستوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.