تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 11:31

ارویند کیجریوال کی گاڑی پربی جے پی کے کارکنوں کا انڈوں سے حملہ

جیو نیوز - بنارس… دلی کے سابق وزیر اعلیٰ، ارویند کیجریوال، کی گاڑی پر بنارس میں انڈے پھینک دئیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلی کے سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ ارویند کیجریوال انتخابی دورے پر بنارس پہنچے۔ دریائے گنگا کے مذہبی دورے پر روانگی کے بعد بی جے پی کے کاکنوں نے ان کی گاڑی پر انڈے پھینکنا شروع کر دئیے۔حملے میں ارویند کیجریوال کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ محفوظ رہے، بعدمیں انہیں سخت سیکیورٹی میں وہاں سے روانہ کر دیا گیا۔ ارویند کیجریوال انتخابی ریلی سے خطاب کے لئے بنارس پہنچے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.