26 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:28
روس کا سویوز راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ
جیو نیوز - ماسکو…روس کا سویوز راکٹ تین خلابازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہو گیاہے۔ سویوزراکٹ ایک امریکی اور دو روسی خلاء بازوں کو لے کر قازقستان کے بیکانور اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا۔ راکٹ تقریباً 6 گھنٹے میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچے گا۔ تینوں خلاء باز 6 ماہ تک خلائی اسٹیشن پر رہیں گے جہاں پہلے ہی تین خلاباز نومبرکے مہینے سے موجود ہیں۔