تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 مارچ 2014
وقت اشاعت: 9:49

نیدرلینڈ: اوباما کی سیکورٹی پر مامور تین اہلکاروں کو واپس امریکا بھیج دیا گیا

جیو نیوز - نیویارک …نیدرلینڈ میں صدر اوباما کی سیکورٹی پر مامور سیکریٹ سروس کے تین اہلکاروں کو امریکا واپس بھیج دیا گیا۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک اہلکار کو نشے میں دھت پایا گیا تھا جبکہ دیگر دو پر ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ سیکریٹ سروس کے ترجمان کے مطابق تینوں اہلکاروں کو جبری رخصت پر واپس امریکا بھیجا گیا ہے تاہم انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال بھی دو سیکورٹی اہلکاروں کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں صدر اوباما کی سیکورٹی سے ہٹایا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.