26 مارچ 2014
وقت اشاعت: 21:54
بھارت کی طرح پاکستان سے بھی ایٹمی معاہدہ ہو نا چاہئے؛ سابق امریکی سفیر
جیو نیوز - واشنگٹن…سابق امریکی سفیر مارک فٹز پیٹرک نے کہا ہے کہ بھارت کی طرح پاکستان کے ساتھ بھی ایٹمی معاہدہ ہو نا چاہئے، معاہدے سے جوہری پھیلاوٴ کو روکنے میں مددملے گی، وہ اپنی کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ مارک فٹز پیٹرک کے مطابق بھارت کو این پی ٹی پر دستخط سے انکارکے باوجود کمرشل نیوکلیئر مارکیٹ تک رسائی ہے، بھارت کے مقابلے میں پاکستان ذمے دار طاقت کے ثبوت کے زیادہ دباوٴ کا سامنا کرتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تیزی سے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کررہاہے، پاکستان کے پاس یورینیم کچ دھات کے ذخائر کم ہیں، موجودہ ذخائر سے پاکستان 2020 تک لگ بھگ 200 بم بنا سکتا ہے۔ پیٹرک نے پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو ایٹمی ہتھیار دینے کی خبر پر شک کا اظہار کیا۔