تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 مارچ 2014
وقت اشاعت: 6:13

پیرو میں کان کنوں اور پولیس میں جھڑپیں ،ہنگامہ آرائی

جیو نیوز - لیما …پرو میں ہزاروں کان کنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کان کنی سے متعلق قانون کو منسوخ کیا جائے۔دارالحکومت لیما میں سونے کے کان کن اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراو کیا جنہیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کابھی استعمال کیا۔غیر لائسنس یافتہ کان کنوں کا کہنا ہے کہ نئے قانون سے ان کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا،پرو کی حکومت نے بنا لائسنس کام کرنے والے 70 ہزار سے زائد افراد کو 19 اپریل تک لائسنس بنوانے کی مہلت دی ہے تا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جائیں،جبکہ لائسنس نا بنوانے کی صورت میں کان کنوں کو جیل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.