27 مارچ 2014
وقت اشاعت: 17:46
شہزادہ مقرن بن عبدالعزیزسعودی ولی عہد کے ولی مقرر
جیو نیوز - ریاض…سعودی فرماروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کو ولی عہد کا نائب مقرر کردیا ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق شاہی دیوان سے جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے شاہی خاندان نامزدگی کمیٹی کے 4/3 اراکین کی سفارش پر وزراء کونسل کے سربراہ کے نائب ثانی شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کو ولی عہد کا نائب مقرر کردیا ہے۔ شہزادہ مقرن ولی عہدہ کا عہدہ خالی ہونے پر اس عہدے کو سنبھالیں گے جبکہ شاہ اور ولی عہد کا عہدہ ایک ساتھ خالی ہونے پر ازخودبادشاہ مقررہوجائیں گے۔ شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص اس فیصلے میں ترمیم یا تبدیلی کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔