تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مارچ 2014
وقت اشاعت: 6:40

بھارت کا زمین سے زمین تک مار کرنیوالے میزائل پرتھوی ٹو کا تجربہ

جیو نیوز - چندی پور… بھارت نے زمین سے زمین تک مارکرنے والے میزائل پرتھوی ٹو کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ چندی پور کے مقام پر کیا گیا۔ یہ میزائل 350 کلو میٹر تک مار کرنے نیو کلیئر وارڈ ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پرتھوی ٹو میزائل میں اینٹی بیلسٹک میزائل کو مار گرانے کی خصوصیات بھی موجود ہیں۔پرتھوی بھارت کا پہلا میزائل ہے جسے مکمل طور پر بھارت میں تیار کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.