تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مارچ 2014
وقت اشاعت: 20:38

وینزویلا: اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج بالآخر رنگ لے آیا

جیو نیوز - کاراکاز…وینزویلا میں اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج بالآخر رنگ لے آیا، وینزویلا کے صدر اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے راضی ہوگئے۔ وینزویلا کے صدر نکولس مڈورو نے اپوزیشن سے مذاکرات کا اعلان سرکاری حکام کی یونین آف ساوٴتھ امریکن نیشن کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس کے بعد کیا۔ صدر نکولس مڈورو کی حکومت کو مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی کے الزامات پر اپوزیشن اور عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرے۔ گذشتہ ایک ماہ کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 32افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.