تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مارچ 2014
وقت اشاعت: 20:38

برطانوی پولیس افسران یونیفارم کے طور پر شلوار قمیض پہن سکتے ہیں

جیو نیوز - کراچی…محمد رفیق مانگٹ…برطانوی اخبار”ایشئن امیج“ کے مطابق برطانوی پولیس افسران یونیفارم کے طور پر شلوار قمیض پہن سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک نیا ضابطہ جاری کیا گیا ہے جس میں نئے بھرتی ہونے والوں پولیس افسران کو شلوار قمیض پہننے کی اجازت ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق پہلی باروکلاء کیلئے ہدایات کے تحت برطانوی نظام قانون میں اسلامی قوانین کو شامل کیے جانے کے اعلان کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی۔ یہ توقع کی جارہی ہے کہ لباس کے نئے ضابطوں سے ایشیائی باشندوں کی بڑی تعداد برطانوی پولیس فورس میں شامل ہو گی۔ رواں برس کے آخر پر پائلٹ اسکیم لیوٹن اور بریڈفورڈ میں پیش کی جا ئے گی۔ایک ایشیائی باشندے انیس حارث کا کہنا ہے کہ اس نے کئی بار پولیس فورس جائن کرنے کی کوشش کی لیکن یونی فارم کی وجہ سے ارادہ ملتوی کردیا۔ جب کالج سے فارغ ہوا تو پولیس میں جانے کا سوچا مگر مجھے ٹراوٴزر اور شرٹ سے نفرت تھی، شلوار قمیض ضابطے کے اعلان کے بعد میں نے دوبارہ اس طرف جانے کا سوچا۔رپورٹ کے مطابق دیگر تجاویز جن میں روایتی مونچھیں،تشدد اور کمیشن کی بنیاد پر رشوت کو ملتوی کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.