تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 مارچ 2014
وقت اشاعت: 9:30

چینی امدادی جہاز نے لاپتا ملائیشین طیارے کے ممکنہ ٹکڑے حاصل کرلئے

جیو نیوز - بیجنگ… چین کے ایک امدادی بحری جہاز نے بحر ہند سے لاپتا ملائیشین طیارے کے کچھ ممکنہ ٹکڑے حاصل کرلئے۔ چین کے امدادی جہاز نے پہلی بار جنوبی بحر ہند سے کچھ ٹکڑے حاصل کئے ہیں ، تاہم ابھی یہ تصدیق نہیں ہوئی کہ سمندر سے ملنے والے یہ ٹکڑے ملائیشین پرواز ایم ایچ 370 کے ہیں یا نہیں۔آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے 2 ہزار 2سو کلومیٹر کے فاصلے پر ملنے والے تین ٹکڑوں میں مچھلی پکڑنے کا ایک آلہ ، پلاسٹک کی بوتل اور کسی مادے سے بھری ایک بالٹی شامل ہے، ان ٹکڑوں کو مزید معائنے کیلئے ساحل پر لایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.