تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 مارچ 2014
وقت اشاعت: 10:2

مارننگ گلوری کے اسٹاف کو آج پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کردیا جا ئیگا

جیو نیوز - کراچی…امریکی نیوی کی کامیاب کارروائی کے ذریعے لیبیا کے مسلح باغیوں سے آزاد ہونے والا تیل بردار بحری جہاز"مارننگ گلوری " کے پاکستانی عملے کو آج لیبیا کے حکام پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیں گے۔مارننگ گلوری کے سیکنڈ آفیسر مہدی شمسی کے والد نے کراچی میں جیو نیوز کو بتا یا کہ بحری جہاز کے ٹینک میں بھرے تیل کو لیبیا کے حکام خالی کروانا چاہتے ہیں اس کے لئے مارننگ گلوری کا عملہ وہیں موجود ہے لیکن تیکنیکی مسائل کے باعث ٹینک خالی نہیں کر پارہے،ان کا کہناتھا کہ پاکستانی عملے کوآج پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کئے جانے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.