تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:14

نائیجیریا میں خود کش حملہ ، 15 شہری ہلاک

جیو نیوز - ابوجا…شمال مغربی نائیجیریا میں بوکوہرم مشتبہ جنگجوؤں کی طرف سے کیے گئے خودکش حملے میں 15 شہری ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہوگئے۔ نائیجیریا کی وزارت دفاع کے ترجمان کرس علوکون کے مطابق خودکش دھماکا ریاست بورنو کے شورش زدہ دارلحکومت میدو گوری کے نواحی علاقہ میں ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ دھماکہ میں 6 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.