2 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:46
افغان صوبے سرائے پل میں انتخابی امیدوار سمیت 9 افراد قتل
جیو نیوز - کابل …افغانستان کے صوبے سرائے پل میں انتخابی امیدوار سمیت 9 افراد کو قتل کردیا گیا۔ صوبائی گورنر عبدالجبار کا کہنا ہے کہ انتخابی امیدوار حسین نزاری سمیت 9 افراد کو طالبان نے تین دن پہلے اغوا کیا تھا۔ حکام کو اطلاعات ملیں کہ ان افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔ 4 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ حسین نزاری سمیت 5 لاشیں دور افتادہ علاقے میں ہیں۔ کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔