تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:50

ٹیکساس: فورٹ ہڈ فوجی اڈے میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

جیو نیوز - ٹیکساس…ٹیکساس کے فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور فوجی اڈے کی میڈیکل بلڈنگ میں چھپا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق فوجی اڈے کے ملازمین کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔ پینٹا گون کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع چک ہیگل کو فائرنگ کے واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.