تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:12

ترکی میں عدالتی حکم پر ٹوئیٹر پرعائد پابندی اٹھالی گئی

جیو نیوز - استنبول…ترکی میں عدالتی حکم پر 15 دن بعد ٹوئیٹر پرعائد پابندی اٹھالی گئی۔ ترکی کی آئینی عدالت نے ٹوئیٹر پر پابندی کو کالعدم قراردے دیا۔عدالت نے ٹوئیٹرسروس معطل کرنے کو اظہار آزادی کے منافی قراردیتے ہوئے وزارت مواصلات اور ٹیلی کام حکام کو حکم دیا تھا کہ اسے فوری طور پربحال کیاجائے۔عدالتی فیصلے کے 24 گھنٹے میں ترکی میں ٹوئیٹر پر سے پابندی اٹھالی گئی۔ ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے 20 مارچ کو ٹوئیٹرپرپابندی عائدکی تھی۔ان کاکہناتھاکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو حکومت کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.