تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:4

ٹیکساس: فوجی اڈے پرفائرنگ کرنے والا فوجی ذہنی مریض تھا

جیو نیوز - ٹیکساس…امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی اڈے پرفائرنگ کرنے والا فوجی ذہنی مریض تھا۔ فوجی اڈے فورٹ ہوڈ کے بیس کمانڈر لیفٹننٹ جنرل مارک میلی نے میڈیاکوبتایا کہ شواہد ملے ہیں کہ مرنے والا 34 سالہ فوجی آئیون لوپیز ذہنی مریض تھا اورفائرنگ سے پہلے اس کی دوسرے فوجی کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی۔لوپیز کا تعلق پورٹو ریکو سے تھا۔ ان کا کہنا تھا یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ لوپیزکس کونشانہ بناناچاہتاتھا۔ گزشتہ روزفورٹ ہڈ فوجی اڈے میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے تھے، ان میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔ واقعے پر صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ اپنی فوج کی حفاظت کے لیے ہرممکنہ اقدامات کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.