4 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:13
اوباما نے یوکرائن کیلئے ایک ارب ڈالرامداد کے بل پر دستخط کردیے
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی صدر باراک اوباما نے یوکرائن کیلئے ایک ارب ڈالرامداد کے بل پر دستخط کردیے۔قانون میں روس پر نئی پابندیوں کی شق بھی شامل ہے۔ امریکی میڈیاکے مطابق صدرباراک اوباما کے دستخط کے ساتھ ہی یوکرائن کی امدادکابل قانون بن گیاہے جس کے تحت امریکا یوکرائن کوایک ارب ڈالر قرض کی ضمانت دے گا۔قانون میں روس پرنئی پابندیاں لگانے کی شق بھی شامل ہے۔یوکرائن کے بحران میں کرداراداکرنے والے کچھ روسی حکام پرپابندیوں کااطلاق ہوگا۔