4 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:33
دہلی میں عام آدمی پارٹی کے رہنما کیجروال پر نامعلوم افراد کے حملے
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت میں وزارت عظمیٰ کے امید وار اروند کیجریوال پر پہلے انڈے برسے ، پھر سیاہی پھینکی گئی اور اب گدی پر تھپڑوں نے سیاست کی کسر پوری کردی عام آدمی پارٹی کے خاص آدمی اروند کیجریوال 49 روز دارالحکومت نئی دلی کے وزیر اعلیٰ رہے ۔استعفیٰ کے بعداب عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ سے وزیراعظم بننے کے امید وار ہیں،لیکن چاہنے والوں کے درمیان غل غپاڑہ کرکے بدنام کرنے والوں کی کمی نہیں ،آج دلی کے جنوبی علاقے ڈکشن پوری میں انتخابی مہم میں شریک ہوئے تو ہجوم میں ایک شخص نے جناب پر حملہ کیااور گھما کرگردن پر دوتھپڑرسید کیے۔بعد میں حملہ آور لوگوں کے ہتھے چڑھا تو اس کی بھی خوب آو بھگت ہوئی اور پولیس نے اسے حراست میں لے لیا،لیکن یہ کیجریوال کے لیے کوئی نیا واقعہ نہیں ہے ، بنارس میں انتخابی مہم کے دوران پر انڈے پڑے اور مندر پہنچنے پر سیاہی سے بھی منہ کالا ہوگیا تھا۔