4 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:22
پی پی فرانس کے زیراہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی 35ویں برسی کی تقریب
جیو نیوز - پیرس… رضا چوہدری …پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے زیر اہتمام پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 35ویں برسی کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب منعقدہوئی۔اس موقع پر پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ ، ڈاکٹر طارق قریشی ، افتخار بٹ بلو، سید کفائت حسین نقوی جیالاگروپ کے ماسٹر مظفر حسین اور پرویز صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو ہی وہ راہنما تھے جنہوں نے پاکستان کو ایسے منصوبے دیئے اور اقدام اٹھائے جن کی بدولت آج بھی عالم اسلام اور دنیا میں پاکستان کو منفرد مقام حاصل ہے انہوں کہا کہ اورسیز پاکستانی جو اس وقت ملکی میعشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار سرانجام دے رہیہیں ان کو سبز پاسپورٹ کے اجراء کی سہولت اسی عظیم شخصیت کا کارنامہ ہے۔آج اتنی تعداد میں پاکستانی دیار غیر رزق حلال کما کر ملکی میعشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار سرانجام دے رہے ہیں یہی نہیں قائدعوام نے ملک میں بھوک افلاس کے خاتمے کیلئے جو آواز بلندکی اور غریب عوام کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے جو زبان دی اسی کی بدولت آج دنیا بھر اور وطن عزیز میں اس عظیم شخصیت کی برسی عقیدت واحترام سے منائی جارہیہے۔ تقریب کے اختتام پر حاجی محمد اسلم نے ذوالفقار علی بھٹو شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب اور ملک قوم کی سلامتی ترقی کیلئے خصوصی دعا کرائی تقریب میں اہم شخصیت دیگر سیاسی جماعتوں کے راہنماؤ ں اور کارکنوں نے بھاری تعدا د میں شرکت کی۔