تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:1

امریکی سینیٹ :سی آئی اے کی تفتیش کی خفیہ رپورٹ منظر عام پر لانے کی منظوری

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے سی آئی اے کے تفتیش کے طریقوں پر مبنی اپنی خفیہ رپورٹ منظر عام پر لانے کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر ڈیان فِن اسٹائن کا کہنا ہے کہ رپورٹ منظر عام پر لانے کے حق میں 11 ووٹ آئے جبکہ تین ارکان نے مخالفت کی۔ صحافیوں سے گفت گو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ تفتیش کے ان بہیمانہ طریقوں کو بے نقاب کرتی ہے جو بطور قوم امریکا کی اقدار کے برخلاف ہیں۔ دوسری جانب سی آئی اے کا موٴقف ہے کہ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ میں کئی غلطیاں ہیں۔ سی آئی اے کے ایک وکیل کمیٹی کے خلاف محکمہ انصاف سے بھی رجوع کرچکے ہیں۔ ان کا موٴقف ہے کہ کمیٹی کے تفتیش کاروں نے کسی اتھارٹی کے بغیر سی آئی اے کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کی جبکہ انہیں اس کا اختیار نہیں تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.