5 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:10
ینگون میں ایک بار پھر نسلی فسادات ،مسلمانوں اور املاک پر حملے
جیو نیوز - میانمار…میانمار کے شہر ینگون میں ایک بار پھر نسلی فسادات پھوٹ پڑے ہیں،ینگون میں بدھ مت کے پیروکاروں نے مسلمانوں کی بستی پر حملہ کیا،اور ان کی املاک کو نقصان پہنچایا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، تاہم صورتحال قابو میں نہ آنے کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ،دوسری جانب 30 سال بعد ملک میں مردم شماری کرائی جارہی ہے جس میں مسلمانوں کو شمار نہیں کیا جا رہا۔