تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اپریل 2014
وقت اشاعت: 22:42

افغان صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج آنے لگے

جیو نیوز - کابل…افغانستان کے صدارتی انتخابات میں ابتدائی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،3 سرکردہ امیدواروں نے اپنی اپنی کامیابی کے دعوے شروع کردیے۔ ابتدائی طور پر 20 صوبوں سے نتائج کے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق 70 لاکھ سے زائد افراد نے اس انتخاب میں ووٹ ڈالے، جن میں سے 65 فیصد تعداد مردوں اور 35 فیصد خواتین کی رہی، صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات کے نتائج خطے میں امن اور استحکام لائیں گے، انہوں نے ابتدائی نتائج اپنے حق میں آنے کا دعویٰ کیا ہے، دوسرے صدارتی امیدوار اشرف غنی نے بھی کچھ صوبوں میں واضح برتری کا دعویٰ کیا ہے۔ صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ افغان عوام نے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈال کر دنیا کے سامنے افغانستان کو جمہوری ملک ثابت کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.