6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:6
پاکستان کی افغانستان کے صدارتی انتخاب پرافغان عوام کو مبارک باد
جیو نیوز - اسلام آباد…پاکستان نے افغانستان صدارتی انتخابات کے انعقاد پر افغان عوام کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان عوام نے قیادت کے انتخاب کے لئے جمہوری حق کا استعمال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان عوام نے دھمکیوں اور خراب موسم باوجود بہادری سے انتخابی عمل میں حصہ لیا ہے۔انتخابی عمل سے افغانستان میں پر امن اقتدار کی راہ ہموار ہوئی۔ انتخابی عمل کی کامیاب تکمیل کے لئے افغان الیکشن کمیشن کے لئے دعا گو ہیں۔پاکستان کے عوام ہمیشہ کی طرح تاریخی موقع پرافغان عوام قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔