تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 22:2

بھارتی لوک سبھا کے انتخابات آج سے شروع ہو رہے ہیں

جیو نیوز - نئی دلی…بھارتی لوک سبھا کے انتخابات آج سے شروع ہو رہے ہیں، پہلے مرحلے میں ریاست آسام اور تری پورہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کاپہلا مرحلہ 7 اپریل کو شمال مشرقی ریاستوں سے شروع ہوگا جس میں آسام اور تری پورہ کے 6 حلقوں کی 16 نشستوں کیلئے پولنگ ہوگی۔ آسام میں کانگریس جب کہ تری پورا میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی حکومت ہے، لیکن دونوں ریاستوں میں حزب اختلاف کا مزاج جارحانہ رہا ہے اور وہ ریاستی حکومتوں پرشدیدتنقیدکرتی رہی ہیں۔پہلے مرحلے میں لوک سبھا کی نشستوں کے لیے 51 امیدوار میدان میں ہیں، 8 ہزار 588 پولنگ اسٹیشنز پر 64 لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ پولنگ کا وقت صبح سات بجے سے شام 5 بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہے گا۔ 12 مئی کوپولنگ کاآخری مرحلہ ہوگا جس کے نتائج کا اعلان 16 مئی کو کیا جائے گا۔ موجودہ لوک سبھا کی مدت 31 مئی کو پوری ہورہی ہے۔ بھارت کی تاریخ کی سب سے طویل عرصے تک ہونے والی ووٹنگ میں لوک سبھاکی 543 نشستوں کے لیے81کروڑ 40 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.