تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:39

نریندر مودی نے بڑودا سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

جیو نیوز - بڑودا… بی جے پی کی جانب سے وزیر اعظم کیلئے نامزد امیدوار نریندر مودی نے بڑودا سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ نریندر مودی نے بھارت کے شہر بڑودا سے لوک سبھاکی نشست کیلئے کاغذات جمع کرائے،عام آدمی پارٹی کے سنیل کلکرنی اور کانگریس کے مدھوسودن مستری نریندر مودی کے مدمقابل ہیں۔نریندرمودی بی جے پی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔بڑودا بھارتیہ جنتا پارٹی کا مضبوط گڑھ ہے۔بی جے پی نے یہاں سے 7 میں سے 6 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ایک چائے والا بھی نریندرمودی کا تجویزکنندہ ہے،نریندر مودی بنارس کے حلقے سے بھی انتخاب لڑیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.