تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:1

پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانیہ میں وزیر مقرر

جیو نیوز - لندن… پاکستانی نژاد برطانوی شہری اور کنزرویٹو پارٹی کے رکن ساجد جاوید کو برطانوی کابینہ میں وزیر بنادیا گیا ہے۔ محنت، ہمت اور لگن،یہ ہی وہ سیڑھیاں ہیں جن پہ چڑھ کر ساجد جاوید عظمت کی بلندیوں تک پہنچے اور برطانوی کابینہ میں وزیر بنائے گئے۔ انہیں ثقافت، میڈیا، اسپورٹس اور مساوات کے شعبوں کا قلم دان دیا گیا ہے۔ وہ پہلے ایشیائی مرد ہیں جنہیں برطانوی کابینہ میں کنزرویٹو پارٹی کی طرف سے وزیر بنایا گیا ہے۔ ساجد جاوید 1961 میں برطانیہ آنے والے ایک بس ڈرائیور عبدل کے بیٹے ہیں جنہوں نے وزارت کے منصب تک پہنچنے سے پہلے لندن کی گلیوں میں دن رات اتنی محنت کی کہ مسٹر ڈے اینڈ نائٹ کہلائے اور آج وہ مسٹر رائٹ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.