تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:6

امریکا: اسکول میں نوجوان کا چاقووٴں سے حملہ،20 طلبہ زخمی

جیو نیوز - پنسلوینیا…امریکی ریاست پنسلوینیا کے ایک اسکول میں نوجوان نے چاقووٴں سے حملہ کرکے 20 طلبہ کو زخمی کردیا۔ واقعہ پِٹس برگ کے قریب ویسٹ مور لینڈ کاوٴنٹی کے ہائی اسکول میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق صبح سویرے 2چاقووٴں سے مسلح 16 سال کے نوجوان نے اسکول کے ہال میں لوگوں پر حملہ کردیا۔ چاقو لگنے اور بھگدڑ مچنے سے 20 طلبہ زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 4 طلبہ کو شدید زخم آئے ہیں لیکن سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق مسلح نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم حکام نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.