تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:47

ریاست نیوجرسی کے صنعتی پارک کے قریب آگ بھڑک اٹھی

جیو نیوز - نیو جرسی… امریکی ریاست نیوجرسی کے صنعتی پارک کے قریب جھاڑیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔فائر فائٹرز کی بڑی تعدادشعلوں پر قابو پانے کی جدوجہدمیں مصروف ہے۔ امریکی ریاست نیوجرسی کے علاقے ایڈیسن میں انڈسٹریل پارک کے قریب جھاڑیوں میں اچانک آگ لگ گئی جو خشک گھاس اور تیزہواؤں کی وجہ سے تیزی سے پھیل رہی ہے۔ درجنوں فائرفائٹرزبے قابو ہوتی آگ کوبجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔آگ سے اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔مقامی میڈیا کے مطابق جھاڑیوں میں لگی آگ سے نکلنے والے گہرے کالے دھوئیں کے بادل میلوں دورسے دیکھے جاسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.