تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:47

ہلیری کلنٹن پر بھی جوتا پھینک دیا گیا، جوتا پھینکنے والی خاتون گرفتار

جیو نیوز - لاس ویگاس… امریکا کے شہرلاس ویگاس میں سابق امریکی وزیر خارجہ سینیٹر ہلیری کلنٹن پر تقریرکے دوران ایک خاتون نے جوتا پھینک دیا۔لاس ویگاس کے انسٹی ٹیوٹ آف اسکریپ ری سائیکلنگ میں سابق خاتون اول خطاب کررہی تھیں کہ ایک خاتون نے انھیں جوتاکھینچ مارا۔تاہم نشانہ چوک گیااورجوتا ہلیری کلنٹن کوچھوئے بغیرایک طرف جاگرا۔ واقعے کی جگہ پر موجود سیکیورٹی اہلکار فوراً حرکت میں آگئے اور جوتا پھینکنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔ سابق وزیرخارجہ نے واقعے کو مذاق میں اڑادیا۔ ہلیری کاکہنا تھا کہ انھیں نہیں معلوم تھا کہ کچرے کی ری سائیکلنگ اتنا سیریس معاملہ ہے، شکرہے جوتااچھالنے والی خاتون نے ان کی طرح بچپن میں سافٹ بال نہیں کھیلی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.