13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:36
بھارت کو گیس و پٹرول کی پیداوارکیلئے پاکستان سے سیکھنا چاہیے،نریندرمودی
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سب سے آگے بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کہتے ہیں کہ بھارت کو پیٹرول اور گیس کی پیداوارکے معاملات میں پاکستان سے سبق سیکھنا چاہیے۔ نریندر مودی کا مزید کہنا تھا کہ اگرسرحد کے اس پار ترقی ہوسکتی ہے تو بھارت بھی وہی دھرتی ہے اس میں کیوں نہیں ہوسکتی۔