تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:1

بھارتی انتخابات میں شریک تیسری قوت عام آدمی پارٹی بھی خاص نکلی

جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت میں عام آدمی کی پارٹی بھی بڑی امیر ہے جن میں سے کئی ایک کے اثاثے تو کروڑوں میں ہیں۔عام آدمی کی جماعت سے ذہن میں غریب، حقوق سے محروم اور بنیادی سہولتوں کے ترسے ہوئے لوگ آتے ہیں لیکن بھارت میں تو گنگا الٹی بہہ رہی ہے ، جہاں سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی جماعت عام آدمی پارٹی میں بڑے بڑے امیر لوگ بھی موجود ہیں۔عام انتخابات میں لوک سبھا کی نشستوں کے لیے پہلے پانچ مرحلوں میں عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ سے 2سو امیدوار میدان میں آئے۔جن میں سے 86 کے اثاثے دیکھ کر تو ہاتھوں کے طوطے ہی اڑ گئے۔ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک رائٹس کی رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے 86 امیدواروں میں سے کچھ کے اثاثے اس طرح سامنے آئے ہیں، بنگلور سے کھڑے ہونے والے انفوسیس کے سابق عہدے دار بالاکرشنا کے اثاثے 189 کروڑ،مہاراشٹر کی Damania Anjaliکے 19 کروڑ، ریٹائر جنرل کادیان کے 13 کروڑ،اداکارہ و سیاستدان گل پناگ کے 12 کروڑ،عام آدمی پارٹی کے نظریاتی پالیسیوں کے سربراہ یوگندرا یادو نے 2 کروڑ کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.