تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:52

”پاکستان“کے لوگ چاہتے ہیں، نریندر مودی وزیر اعظم بنیں!!!

جیو نیوز - نئی دہلی… بھارتی میڈیا کے مطابق”پاکستان“ کے عوام سابق وزیراعلیٰ گجرات نریندر مودی کو بھارت کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں ، یہ جان کر آپ بھی چونک گئے نا۔۔لیکن یہ حقیقت ہے۔بھارتی ریاست بہار کے ضلع پرنائے میں واقع ایک گاوٴں کا نام ” پاکستان“ہے۔غربت، ناخواندگی اور بنیادی سہولتوں کی کمی سے پریشان۔عوام۔ اپنے علاقے میں ترقی اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے وہ نریندرمودی کوووٹ دے کر بھارت کا اگلا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق250 سے زائد رہائشیوں پر مشتمل اس دیہات میں سو سے زائد ووٹرز ہیں۔بہار کے اس حلقہ میں پولنگ 24 اپریل کو ہوگی۔اور ہاں !! اس گاوٴں ”پاکستان“ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں نہ تو کوئی مسلمان ہے اور نہ ہی کوئی مسجد۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق1947ء میں تقسیم برصغیر کے بعد اس گاوٴں کا نام پاکستان رکھا گیا تھااور یہاں مقیم مسلمانوں نے مشرقی پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی تھی ،جو اب بنگلہ دیش بن چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.