تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:49

اسرائیل نے50سال سے کم عمر فلسطینیوں کامسجد اقصیٰ میں داخلہ بند کردیا

جیو نیوز - مقبوضہ بیت المقدس…اسرائیل نے50سال سے کم عمر فلسطینیوں کامسجد اقصیٰ میں داخلہ بند کردیا ہے۔اسرائیل میں آج مذہبی تہوار پاس اوور Passoverمنایاجارہاہے ، اس موقع پر عبادت گاہوں میں لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے مذہبی مقامات پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور مسجد اقصیٰ میں 50 سال سے کم عمر فلسطینیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ مغربی کنارے سے اسرائیل آنے والے فلسطینیوں کا داخلہ بھی بند ہے۔ صرف وہ فلسطینی جو اسرائیل کی شہریت رکھتے ہیں سیکیورٹی چیک پوائنٹس سے گزرکر ہی اسرائیل میں داخل ہو سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.