تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:53

اداکارہ ہیما مالنی کیخلاف الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج

جیو نیوز - نئی دلی…بھارتی شہر ماتھورا سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوارماضی کی مشہوراداکارہ ہیما مالنی کے خلاف الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ہیما مالنی نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ماتھورا کے ایک اسکول میں تدریسی اوقات کے دوران بلا اجازت اپنا انتخابی جلسہ کیا۔جلسے میں اسکول کے طلبہ بھی شریک ہوئے جس پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ بھارتی انتخابی قوانین کے مطابق اسکول کے اوقات میں اسکول کے اندر جلسہ کرنا منع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.