تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:12

کینیڈا میں پارٹی کے دوران چھریوں کے وار سے پانچ افراد کو قتل

جیو نیوز - اوتاوا…کینیڈا میں پارٹی کے دوران چھریوں کے وار کرکے پانچ افراد کو قتل کردیا گیا۔ کینیڈا کے شہر کیلگیری میں یونیورسٹی کے تعلیمی سال مکمل ہونے پر ایک گھر میں پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا، اس دوران چھرے کے وار کرکے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ حملے کے وقت تقریباً 20 افراد گھر پر موجود تھے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک پولیس افسر کے بیٹے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ قتل کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.