تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:39

بھارتی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پولنگ

جیو نیوز - نئی دہلی …بھارت میں انتخابات کے سب سے بڑے مرحلے میں آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں، جس میں 12 ریاستوں کی 121نشستوں کے لئے 1769امیدوار میدان میں ہیں۔آج ہونے والے بھارتی انتخابات کے پانچویں اور سب سے بڑے مرحلے میں آنجہانی وزیر اعظم اندار گاندھی کی بہو مانیکا گاندھی، سابق وزیر اعظم دیو گوڑا، یونین وزیر ویر اپاموئیلی اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالْوپرشاد کی سب سے بڑی صاحبزادی میسا بھارتی بھی میدان میں ہیں۔12 ریاستوں میں ساڑھے 16 کروڑ سے زیادہ لوگ ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ان ریاستوں میں اس وقت کانگریس کی 40اور بی جے پی کی 42 نشستیں ہیں۔9مرحلوں پر مشتمل انتخابات کے چار مرحلوں میں اب تک111 نشستوں پر انتخابات مکمل ہوچکے ہیں ،گزشتہ مرحلہ میں 91 نشستوں کے لئے ووٹنگ ہوئی تھی۔پانچویں مرحلے کے بعد 232 نشستوں پر انتخابات مکمل ہوجائیں گے۔ بھارتی عوام 9 مرحلوں میں لو ک سبھا کے لئے 543نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.