18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:34
برطانیہ میں پاکستانیوں کی پیپر میرجیز کرانے والا جیل پہنچ گیا
جیو نیوز - لندن…برطانیہ میں پاکستانیوں سمیت مختلف افراد کی پیپر میرجیز کرانے والا شخص خود اپنی فرضی شادی کرانے کے جرم میں جیل پہنچ گیاہے۔ 51 برس کے ہرپال سنگھ کا تعلق لندن کے علاقے فاریسٹ گیٹ سے ہے۔ وہ برطانیہ میں قیام کے خواہش مند افراد کی بوگس میرجیز کے لیے ان سے پانچ ہزار پاؤنڈ بٹورتا تھا۔ ایک پاکستانی طالب علم نے بھی اس کی مددسے فرضی شادی کی تھی تاہم ہرپال سنگھ کو خود اسکی فرضی شادی کے موقع پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔ مجرم سے برآمد دستاویزات کی بنیاد پر دو پاکستانیوں اور جمہوریہ چیک کی ایک دوشیزہ کو بھی گرفتار کیاجاچکاہے جن کی شادیاں کارڈف اورلیڈز سمیت مختلف شہروں میں ہونا تھیں۔ ہرپال سنگھ اب سوا چاربرس جیل کاٹے گا۔