18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:50
برطانیہ کے شہریوں کو پھر ٹیوب اسٹرائیک کا عذاب بھگتنا پڑے گا
جیو نیوز - لندن… برطانیہ کے شہریوں کو پھر ٹیوب اسٹرائیک کا عذاب بھگتنا پڑے گا۔ آرایم ٹی یونین نے ٹکٹ آفسز بند کیے جانے سے متعلق حکومتی اقدام کے خلاف 5روزہ ہڑتال کا اعلان کردیاہے۔ 28اپریل کو رات9 بجے سے یونین کے ملازمین دو روز کی ہڑتال کریں گے جبکہ اگلی پیر کو رات نو بجے سے تین روز کی ہڑتال کی جائے گی۔یونین کا کہناہے کہ یہ ہڑتال دو سو ساٹھ ٹیوب ٹکٹ آفس بند کیے جانے اور نو سو ساٹھ ملازمتوں میں کٹوتی کے خلاف جبکہ پلیٹ فارمز اور گیٹس پر زیادہ اسٹاف تعینات کرنے کے حق میں کی جارہی ہے۔آرایم ٹی یونین کے ہر دلعزیز سربراہ باب کروCrow کی پچھلے ماہ موت کے بعد یونین کی جانب سے یہ پہلی ہڑتال کی کال ہے۔ فروری میں ایسی ہی ہڑتال نے نہ صرف لندن بلکہ دیگرشہروں کے مسافروں کوبھی عذاب میں مبتلا کردیا تھا۔