تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:30

امریکا کا ایران کے منجمد اثاثوں سے 45 کروڑ ڈالر جاری کرنیکا فیصلہ

جیو نیوز - نیویارک…امریکا نے ایران کے منجمد اثاثوں میں سے 450 ملین ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ آئی اے ای اے کی رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے جس میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اس بات کی توثیق کی تھی کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے کی پاسداری کررہا ہے اور عالمی ادارہ ایران کے رویے سے مطمئن ہے۔ چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان یہ معاہدہ گذشتہ سال نومبر میں طے پایا تھا۔ مذاکرات کا اگلا دور اس سال 13 مئی کو ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.