19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:7
امریکا : سیکیورٹی خدشات ، طیارہ ڈینور ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا
جیو نیوز - نیویارک…امریکا میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ایک طیارہ ڈینور ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا۔امریکا کے ڈینور ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے والے طیارے میں 151 مسافر سوار تھے،جنہیں فوری طور پر طیارے سے اتار کر ہوائی اڈے میں لے جایا گیا، جہاں ایف بی آئی نے ان سے پوچھ گچھ بھی کی۔طیارے کو آن بورڈ سیکیورٹی خطرات تھے۔تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ طیارے،مسافروں اور ان کے سامان کی مکمل تفتیش کر رہے ہیں۔تاہم کسی کے حراست میں لئے جانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے،ڈینور ہوائی اڈے پر بھی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔