20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:24
جنوبی کوریامیں ڈوبنے والے جہاز سے مزید 10 لاشیں نکال لی گئیں
جیو نیوز - سیوٴل… جنوبی کوریا کے ڈوبنے والے بحری جہاز سے مزید 10 لاشیں نکال لی گئیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کا مسافر بردار جہاز سیوول 4 روز قبل سمندر میں ڈوب گیا تھا۔ جہاز کے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں 174 افراد کو بچالیا گیا ہے، تاہم 255 تاحال لاپتا ہیں۔