تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:6

نشے میں دھت مسافر کے کاک پٹ میں گھسنے پر آسٹریلوی طیارے میں کھلبلی

جیو نیوز - بالی…انڈونیشیا کے بالی ائیرپورٹ پر ایک غیرملکی طیارے کو اس وقت اتارلیا گیا جب ایک شخص نے کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش کی،آسٹریلوی حکام کاکہناہے کہ طیارہ ہائی جیک نہیں کیاگیا۔انڈونیشین فضائیہ کے ترجمان کے مطابق بالی میں اتارے گئے طیارے کے ایک مسافر نے زبردستی کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش کی تھی ،پائلٹ کی اطلاع پر مسافر کو گرفتار کرلیا گیا،اس کے بعد ائیرپورٹ کو بند کر کے تمام پروازوں کا رخ تبدیل کردیا گیا،آسٹریلوی حکام کاکہناہے کہ واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا،مسافر نشے میں دھت تھا،طیارہ اغوا کرنے کی کوشش نہیں کررہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.