26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:4
افغانستان میں سیلاب سے 100افراد ہلاک ،ہزاروں بے گھر
جیو نیوز - کابل…شمالی اور جنوبی افغانستان میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد سو سے زیادہ ہو گئی،متعدد لاپتہ اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔افغانستان کے شمالی اور جنوب علاقوں میں تین دن تک جاری رہنے والی شدید بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی ہے،اب تک سو سے زائد افراد مارے گئے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہیں،کئی گھر اور دکانیں بھی تباہ ہو چکے ہیں۔ اور چار صوبوں میں ہزاروں مکانات سیلاب پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ جوزجان میں پولیس چیف فقیر محمد کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثر علاقوں سے 55 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں اور آنے والے دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔صوبہ فریاب کے گورنر کے مطابق اب تک صوبے میں سیلاب سے 33 افراد ہلاک اور 80 لاپتہ ہیں۔جبکہ صوبہ بادغیس اورسر پل میں 13 افراد مارے گئے۔