تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:25

جی 7کا روس کیخلاف مزید پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق

جیو نیوز - لندن…یوکرین کے بحران پر ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی 7 نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق جی 7 تنظیم کاموقف ہے کہ روس نے جنیوا معاہدے کے تحت یوکرین کے تنازع کوحل کرنے کیلئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ اس معاملے پرروس کوئی مدد نہیں کررہا۔ وائٹ ہاوٴس کے مطابق روس پر یہ پابندیاں پیر سے لگائی جا سکتی ہیں۔ تاہم یہ نہیں بتایاگیا کہ امریکا اور یورپی یونین روس پر کس قسم کی مزید پابندیاں عائد کرنے والے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.