تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 22:18

افغانستان : نیٹو ہیلی کاپٹر گرگیا ،5 نیٹو اہلکار ہلاک

جیو نیوز - کابل…افغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹر گرانے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے، حادثے میں 5 غیر ملکی نیٹو اہلکار ہلاک ہوئے صوبہ قندھار کے پولیس چیف کے مطابق نیٹو کا ہیلی کاپٹر پاکستانی سرحد کے نزدیک ضلع تختہ پل کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس میں 5 غیر ملکی نیٹو اہلکار ہلاک ہوئے، طالبان نے اپنے ایک پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نیٹو کا ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے، نیٹو حکام نے حادثے میں 5 ایساف فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے تاہم فوری طور پر حادثے میں مرنے والے فوجیوں کی قومیت نہیں جاری کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.